آج کے میچ کی پچ رپورٹ۔۔دبئی سٹیڈیم کے ٹی20 ریکارڈز کیا ہیں۔۔ جانئے

Oct 24, 2021 | 14:40:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)آ ئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے اپنے افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور بھارت  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے گروپ 2 میں رکھا گیا ہے۔ دبئی کی پچ بلے بازوں کے لئے دوستانہ رہی ہے اور  پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے آج کے میچ میں بھی  ایسا ہی ہونے کی امید ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہےکہ  اگر اوس کھیل میں آتی ہے تو  دوسری اننگ میں بالنگ کرنےمیں مشکل ہو سکتی ہے اور اس لئے ٹاس جیتنے والے کپتان کو بڑے دھیان سےفیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تیز بالروں کو میچ کے آخری ہاف میں کچھ مدد مل سکتی ہے لیکن درمیانی اوورز میں کھیل کی رفتار کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری سپنرز پر ہوگی۔

واضح رہے کہ ریکارڈ کے مطابق دبئی کے سٹیڈیم  میں اب تک  61 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 34 میچ جیتے ہیں، جبکہ دوسری اننگ میں بالنگ کرنے والی ٹیم نے  26 میچ جیتے ہیں۔پہلی اننگز کا اوسط سکور 144رہا جبکہ دوسری اننگز کا اوسط  سکور 122 رہا۔ اس گراؤنڈ پر بیس اوورز میں ہائی سکور 211/3 ہے ، یہ میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ کینیا اور آئر لینڈ کے درمیاں کھیلے جانیوالا میچ  میں71/10 کم ترین ٹوٹل ہے۔سب سے زیادہ سکور کا تعاقب 183/5  افغانستان بمقابلہ یو اے ای کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں دیکھنے میں آیا۔سب سے کم اسکور کا دفاع  134/7  عمان بمقابلہ ہانگ کانگ کے درمیان میچ میں ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا طاقتور پہلوان۔۔ کیا مظاہرہ کیا۔۔ ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کلک کریں
 

مزیدخبریں