مہنگائی کا ظلم روکنا ہے تو عوام سڑکوں پر نکلیں: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دینے کے لیے عوام گھروں سے باہر نکلیں، عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو مہنگائی کا ظلم روکا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی،انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے تحت آج پنجاب کے شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، خان پور اور چکوال میں مظاہرے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت آج ملتان، بھکر، میانوالی، ساہیوال، میاں چنوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے،ترجمان نون لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبۂ سندھ کے شہروں نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور مٹھی میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف افتتاحی میچ جیتیں گے ، کپتان بابر اعظم