پاک بھارت میچ ۔۔۔لیسکو نے بڑا اعلان کردیا

Oct 24, 2021 | 17:07:PM

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کے دوران  وزارت پاور ڈویژن  نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں بجلی کی بندش نہیں ہوگی ، وزارت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بندش کی صورت میں بجلی کی فوری فراہمی کے اقدامات کئے جائیں ۔لیسکو کی جانب سے بھی دوران میچ لاہور کے کسی بھی علاقے میں بجلی بندنہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ادھر قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو میچ سے با خبر رکھنے کیلئے جہازوں کے کپتانوں کو نئی ذمہ داری تفویض کی ہے جس کے تحت کپتان سیٹلائٹ کے ذریعے میچ سے اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے اور  مسافروں کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:بوڑھی خاتون کا سالگرہ پر دلکش ڈانس ۔۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں