(مانیٹر نگ ڈیسک) ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغاز،مسافر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔ کمپنی اولو ٹورز بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔
ان لوگوں کے لیے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے۔ بس پرسکون راہ پر پانچ گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈانس پارٹی پر چھاپہ ۔۔معروف ڈانسرمہک ملک بھی گرفتار