بھارتی غرور خاک میں مل گیا۔۔۔پاکستان نے تاریخ رقم کردی

Oct 24, 2021 | 19:06:PM

(24نیوز)پاکستان نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا ۔ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 151رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی57اور رشاب پنٹ 39رنز بنا کر نمایا ں رہے ۔رویندراجدیجہ نے 13جبکہ سوریا کمار یادیو نے 11رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، حسن علی نےدو ، شاداب خان اور حارث رؤف  نے  ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ میچ کی شروعات میں بھارت کی بیٹنگ لڑکھڑاتی نظر مگر ویرات کوہلی نے ففٹی بنا کر بھارتی بیٹنگ کو سہارا دیا۔ 

پہلے ہی اوور میں بھارتی سورما روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی ۔جبکہ 6سکورپر  انڈیا کی دوسری وکٹ گری ۔کے ایل راہول 3رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سوریا کمار یادیوحسن علی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے ۔۔اس کے بعد ویرات کوہلی نے ٹیم کو سنبھالا۔جس کی بدولت بھارت مجموعی طور پر 151رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔

پاکستانی اوپنرز نے ہی اسکور مکمل کرلئے ۔پاکستانی اوپنرز میچ کے شروع سے ہی چھائے رہے ۔بابر اعظم  68اور محمد رضوان  79رنز کی کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے ۔

دوسری جانب کرکٹ کے دیوانوں نے میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کررکھے تھے  ۔۔شائقین نے تمام ترسرگرمیاں معطل کردی تھیں۔میچ دیکھنے کیلئے جگہ جگہ  بڑی سکرینیں نصب کردی گئی تھیں ۔ جبکہ فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کو بھی میچ سے باخبر رکھنے کیلئے حکومت کی طرف سے انتظامات کئے گئے تھے۔جہاز کے کپتانوں کو ہدایات  کی گئی ہے کہ اس معرکے سے متعلق مسافروں کو اپ ڈیڈ کریں۔جبکہ کرکٹرز کے اہلخانہ کیلئے انکلوژر مختص کردیا گیا تھا ۔

بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیاتھا۔

جبکہ بھارت کی ٹیم میں کے ایل راہول،روہت شرما،شریاس لیر،سوریاکمار یادیو،ویرات کوہلی ،ہاردک پانڈیا،روی چندرا ایشوین ،روندرا جدیجہ ،ایشان کشن ،ریشاب پنٹ ،بھونیشور کمار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا۔۔۔معمول کی سرگرمیاں معطل

مزیدخبریں