جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال عہدے سے مستعفی ہوگئے،سرکاری ٹی وی کا دعویٰ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی کے اراکین نے ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی اور ان پر استعفے کا دباؤ تھا۔تحریک عدم اعتماد پر کل (سوموار کو) ووٹنگ ہونا تھی۔
استعفے پر ناراض اور متحدہ ارکان کی خوشیاں۔ ایک دوسرے کو مبارکبادیں۔گورنر بلوچستان نے جام کمال کا استعفا منظور کرلیا ۔استعفا منظور ہونے کا نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکا ن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی پیچھے نہ رہیں۔۔ بھارتی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا خوب جشن منایا