پراعتماد بولنگ ،پر اعتماد بیٹنگ ،پراعتماد فیلڈنگ ۔۔شاہینوں نے قوم کے دل جیت لئے

Oct 24, 2021 | 23:24:PM

(24نیوز)بھارت کے خلاف پہلی مرتبہ قومی ٹیم نے جس پراعتماد طریقے سے کھیلا اس کی لوگ قطعاتوقع نہیں کررہے تھے ۔ عام لوگوں کا اور تجزیہ نگاروں کا بھی یہی خیال تھا کہ شاید پاکستان کی ٹیم کہیں نہ کہیں اعتماد کھودے مگر قومی ٹیم کے کھلاڑی پہلی مرتبہ  تینوں شعبوں میں پراعتماد نظر آئے ۔

میچ کے شروع میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے قومی ٹیم کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا۔۔۔پاکستانی بولروں کی نپی تلی بولنگ کی وجہ سے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔جس کی وجہ سے وہ بہت کم اسکور تک محدود رہے ۔۔۔پاکستانی بولروں کیخلاف ویرات کوہلی نے  تھوڑی سی مزاحمت کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک کریز میں نہ جم سکے ۔۔کسی حد تک انہوں اپنی ٹیم کے مجموعی سکور تھوڑا بہت اضافہ کیا ۔فیلڈنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی پہلی مرتبہ اتنے پراعتماد نظر آئے ۔ اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کیچ ڈراپ کرنے یا مس فیلڈنگ بھی کم کی ۔شاید یہی وجہ ہے پاکستانی بلے بازوں کو بھی بیٹنگ کی باری آنے تک کچھ اعتماد حاصل ہو چکا تھا ۔

پاکستانی اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم نے بھی انتہائی پر اعتماد طریقے سے بلے بازی شروع کی اور یہ اعتماد اننگز کے آخر تک برقرار رہا۔کسی تیسرے بلے بازکی باری کی نوبت بھی نہیں آئی ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی کھلاڑی کو کوئی چانس تک نہیں ملا۔پاکستانی شاہینوں کی اس کاکردگی سے بھارتیوں کا غرور بھی خاک میں مل گیا جو ہر مرتبہ ورلڈ کپ کا میچ شروع ہونے سے پہلے یہی طعنہ دیتے تھے پاکستان تو کبھی بھارت سے ورلڈ کپ میں جیتا ہی نہیں اب کیسے جیتے ۔مگر اب ورلڈ کپ کی تاریخ تبدیل ہوچکی ہے وہ کبھی یہ دعوی نہیں کرسکتے کہ انہوں نے پاکستان کو ورلڈکپ کے میچ میں نہیں جیتنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :کوہلی کی 45گیندوں پر ففٹی

مزیدخبریں