ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف کون کون سے نئے ریکارڈ بنائے؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کیا فیصلہ کیا اور شاہین شاہ آفریدی سمیت باؤلرز نے اس فیصلے کو درست ثابت کردیا۔پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں فتح کے ساتھ ہی کئی نئے ریکارڈز بھی قائم کر دیے۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جہاں اس سے قبل پاکستانی ٹیم کبھی بھی کسی فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ میں پانچ اور ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میچ کھیلے گئے تھے اور تمام میچوں میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی تھی۔پاکستان نے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور یہ ٹی20 میں پاکستان کی وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی سب سے بڑی شکست ہے کیونکہ انہیں بھی پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ہار کے ساتھ ہی سو شل میڈیاپر انڈین ٹیم کےکھلاڑیوں کیخلاف میمز کا طو فان
اس کے علاوہ بابر اور رضوان نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔بھارت کے خلاف بابر اور رضوان نے ناقابل شکست 152 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان کو 10 وکٹوں سے فتح دلا دی۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ محمد حفیظ اور شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 9سال قبل بنگلور میں 106 رنز کی ساجھے داری قائم کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آپ یہاں خود آ جائیں اور کٹ پہن کر دیکھیں ،ویرا ت کوہلی بھارتی میڈیا پر برس پڑے
یہاں یہ باقت بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ٹیم ٹی20 میچوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہلی مرتبہ آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی۔
نصف سنچری بنانے والے بھارتی کپتان کی قیمتی وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔