رینجرز سندھ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، قتل و ڈکیتی وارداتوں میں ملوث2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رینجرزسندھ اور پولیس نے خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ سے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی شناخت جاوید علی بگھیو اور مصطفی اعوان کے نام سے کرلی گئی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،چھینی ہوئی موٹرسائیکل،موبائل فون اورنقدی برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان رینجرز کاکہناتھا کہ ملزمان 4 اکتوبر کو ایوب گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز سکیورٹی گارڈ زبیرکے قتل میں ملوث ہیں ،مقتول زبیر رات کے وقت اپنی ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا،دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں،گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ اسلحہ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید تفصیل پڑھیں: لانگ مارچ؛ قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا کاکارکنوں کے نام اہم پیغام