صحافی ارشد شریف کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صحافی ارشد شریف کی وفات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif's tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت اور صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی المناک موت سے صدمہ پہنچا ہے۔
دوسری جانب اینکر ارشد شریف کے مبینہ قتل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے؟ ابھی میت کہاں ہے؟۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور خارجہ فوری طور پر نمائندے مقرر کریں جو فیملی سے رابطہ کریں، ارشد شریف کی فیملی کو مطمئن کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں، کل عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔