بھارت سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل کیا تھا؟

Oct 24, 2022 | 09:58:AM

(ویب ڈیسک) پاک بھارت اعصاب شکن مقابلے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان سامنے آیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی، بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں رمیز راجہ نے پاک بھارت مقابلے کو ایک کلاسک میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ جیتتے ہیں آپ کچھ ہارتے ہیں اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ کھیل ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہو سکتا ہے۔

رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بلے اور گیند کے ساتھ اس سے زیادہ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکتی تھی، مجھے ٹیم کی جانب سے کی گئی کوششوں پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست

مزیدخبریں