پاک بھارت ٹاکرا: آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے آخری اوور کی آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف پورا کرکے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میلبرن میں کھیلےگئے ہائی وولٹیج میچ میں حارث رؤف نے19 واں اوور مکمل کیا تو بھارت کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں تاہم بھارت نے آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل کیا تھا؟
آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا، نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کرلیے تھے تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت آسان بنادی۔
امپائرکی جانب سے اوور ہائٹ ہونے پرگیند کو نو بال قرار دیا گیا تاہم اس فیصلے سے قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کی امپائرز سے بحث بھی ہوئی۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی نوبال کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بال کھیلتے ہوئے کوہلی کا پاؤں کریز پہ تھا اس لیے یہ نو بال نہیں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ نو بال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا؟ اور جب فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوگئے تھے تو وہ بال ڈیڈ کیوں نہیں قرار دی گئی؟
Why was no ball not reviewed, then how can it not be a dead ball when Kohli was bowled on a free hit. #INDvPAK #T20worldcup22 pic.twitter.com/ZCti75oEbd
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) October 23, 2022
اپنا تعارف ایک سابق کرکٹر، کرکٹ کوچ اور تجزیہ کار کی حیثیت سے کرانے والے جان برک نے کہا کہ کریز سے باہر پاؤں ہونے پر کبھی نو بال نہیں ہوتی، ایک سراسر جرم ہے۔
A foot outside the crease, never a no ball. absolute disgrace. A big crime.#T20WorldCup | #INDvPAK pic.twitter.com/g8miMwDzR9
— John Burke (@SirJohnBurke) October 23, 2022