(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنے انداز اور فیشن سے ایک بار پھر سب مداحوں کو حیران کردیا ۔ سونم کپور ایک بے باک فیشن سٹا رہیں۔ اداکارہ ممبئی میں قریبی دوستوں کے ساتھ دیوالی منانے باہر نکلیں تو سب دانتوں میں انگلیاں دبا کر رہ گئے۔
سونم کپور نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا،بچے کی پیدائش کی وجہ سے وہ کیمرے کی آنکھ سے دور تھیں لیکن جب کیمرے کی نظر میں آئیں تو بھارتی فیشن انڈسٹری میں طوفان مچا دیا ۔ دیوالی پارٹی کے لیے مشہور کوٹورئیر انامیکا کھنہ کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لباس پہنا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو خوب سراہا گیا ہے۔
سونم نے جو پہنا وہ ڈیزائنر انامیکا کھنہ کے دستی پیچ ورک اور کڑھائی سے بھرا ہوا ایک آرائشی سیاہ لباس ہے۔ ڈیزائنر نے سرخ اور سنہری رنگوں میں مزین لباس کو آرٹ کے ایک نمونے میں بدل دیا۔