(عمر اسلم ) سپیکرپنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مسلم لیگ ن کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا ۔سپیکر نے ان ارکان کے 15 نشستوں کے لیے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مسلم لیگ ن کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا، سپیکر نے ان ارکان کے 15 نشستوں کے لیے داخلے پر پابندی عائد کر دی ,مسلم لیگ ن کے ارکان پر پندرہ نشستوں کے لیے ایوان میں داخلہ کی پابندی عائد کر دی جن میں ایم پی اے میاں عبدالروف،سمیع اللہ خان،ملک محمد وحید،عظمی بخاری کواجلاس کی پندرہ نشستوں میں شرکت کے لئے معطل کر دیا ۔
ارکان پنجاب اسمبلی صبا صادق،راحیلہ خادم حسین،ربعیہ نصرت رابعہ فاروقی،زیب النسا اعوان،ذیشان رفیق،کنول لیاقت ایڈوکیٹ،گلناز شہزادی ،نفیسہ امین،محمد افضل ،عادل بخش،سعدیہ ندیم ،راحت افزا،سنبل مالک حسین بھی معطل کیاگیا ہے۔
ضرور پڑھیں : ’’مارشل لا کا خطرہ بڑھ گیا‘‘
ان ارکان پر ہفتے کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے ،سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عمران خاں کو نااہل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کر رہے تھے قرارداد جب پیش کی جارہی تھی تو لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کاکہناہے کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہےاور وہ جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے پاس زیادہ اکثریت نہیں اور اسی خوف کی وجہ سے حکومت اپوزیشن ارکان کو معطل کررہی ہےاور حکومت اوچھے ہتھکنڈے استمال کررہی ہے،مسلم لیگ ن کے ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔