(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نےخود پر ہونے والے تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کرا دیے۔
علیزے کی جانب سے پیش دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا۔علیزے نے الزام لگایا ہےکہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ تشدد کے بعد علیزے کا جناح اسپتال سے میڈیکل بھی کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق علیزے کے دونوں بازوؤں اورکمر پر تشدد کے نشانات تھے۔عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے گزشتہ ماہ فیروز پر جسمانی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔