(24 نیوز) قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں لانگ مارچ یا احتجاج کیوں ؟ عمران خان لانگ مارچ کی تاریخیں دے رہے ہیں، لانگ مارچ ضرورکریں لیکن اسلام آباد محاصرے کی اجازت نہیں دینگے۔
وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف سے متعلق پولیس رپورٹ آنا باقی ہے، ان کا معاملہ اعلیٰ سطح پر دیکھا جا رہا ہے، ارشد شریف کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ابتدائی خبریں ہیں کہ واقعہ حادثاتی ہے، پاکستانی ہائی کمشنر کینیا میں تمام معاملات بغور دیکھ رہی ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کینیا کیساتھ مل کر معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے گی۔