(24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا۔ انہوں نے ارشد شریف کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا ناقابل یقین واقعہ انتہائی صدمے کا باعث ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل پاکستان کی صحافی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، میں سانحے پر ورثاء، صحافی برادری اورمداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔