توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری، عمران خان کی نشست خالی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ای سی پی نے فیصلے میں عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی۔
فیصلے کے مطابق عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں غلط گوشوارے جمع کرائے، عمران خان نے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کا پیش کردہ بینک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے جواب میں جو موقف اپنایا وہ مبہم تھا، سال 2018-19 میں تحائف فروخت سے حاصل رقم بھی ظاہر نہیں کی، عمران خان نے مالی سال 2020-21 کے گوشواروں میں بھی حقائق چھپائے، عمران خان نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 137، 167 اور 173 کی خلاف ورزی کی۔
خیال رہے الیکشن کمیشن نے 3 روز کی تاخیر سے تحریری فیصلہ جاری کیا۔