استاد شاگرد کی 30سال بعد دوران پرواز ملاقات،جذباتی ماحول کی ویڈیو وائرل

Oct 24, 2022 | 16:37:PM

(ویب ڈیسک)استاد اور شاگرد کا رشتہ روحانی ہوتا ہے،استاد چاہے کسی مذہب سے ہی تعلق رکھتا ہو شاگردوں کیلئے تو استاد ہوتا ہے،ایک روحانی باپ کا درجہ رکھتا ہے،راہ چلتے استاد سے اچانک ملاقات ہوجائے تو گزرے دن یاد آجاتے ہیں ۔

ایسا ہی جذباتی  ماحول ایک فلائٹ کے دوران اس وقت پیدا ہوا جب ایک شاگرد کی اپنی استاد سے اچانک ملاقات ہوگئی ،ملاقات نے پرواز میں موجود سب مسافروں کو جذباتی کردیا ۔استاد اور شاگرد کے درمیان یہ ملاقات 30سال بعد ہورہی تھی ۔


شاگرد فلائٹ اٹینڈنٹ  تھی اور استاد  اس پرواز میں سفر کررہی تھی ۔فلائٹ اٹینڈنٹ کو جب پتا چلا کہ اس کی ٹیچر اس فلائٹ میں موجود ہے تو اس نے جذباتی تقریر کی اور تقریر کے بعد بھاگتے ہوئے اپنی استاد کو گلے لگالیا ۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ جس دن لوری نے اپنے استاد کو فلائٹ میں دیکھا اس دن اساتذہ کا عالمی دن تھا۔ ویڈیو کو ایک انسٹاگرام صارف کیونا تھریشر نے پوسٹ کیا اور بعد میں گڈ نیوز موومنٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو شیئر کی۔


ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ"ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ اساتذہ کون ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اساتذہ کے ساتھ ایسے ہی سلوک کریں جیسا کہ وہ حقیقی خزانہ ہیں‘‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ کس طرح اس کی ایک ٹیچر نے اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔ "اساتذہ واقعی زندگی بدل سکتے ہیں۔ وہ اس کا احساس کیے بغیر بھی سپر ہیروز ہیں۔

مزیدخبریں