خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، بابراعظم کی درخواست پر سماعت24 نومبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ پر اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد وحید نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کہاں ہے؟وکیل نے جواب میں کہا وہ کرکٹ میچ کے سلسلہ میں بیرون ملک میں ہیں ،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار ہر دفعہ ہی میچز کے سلسلہ میں باہر ہوتا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ جسٹس آف پیس نے ایف آئی اے اور پولیس کو بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا تھا،جسٹس آف پیس نے حامیزہ مختار نامی خاتون کی درخواست پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا تھا،بابر اعظم نے جسٹس آف پیس کااندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دلوانے کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا فیصلہ تاحکم ثانی معطل کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری، عمران خان کی نشست خالی قرار