عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں بڑی غلطی سامنے آگئی 

Oct 24, 2022 | 18:03:PM
سابق وزیراعظم عمران خان، توشہ خانہ کیس، نااہلی سے متعلق، الیکشن کمیشن، تحریری فیصلہ، بڑی غلطی
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں بڑی غلطی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا حلقہ غلط لکھ دیا،الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ میں عمران خان کا حلقہ این اے 95 میانوالی کی بجائے این اے 5 لکھادیا۔
یاد رہے کہ این اے 5 اپر دیر سے تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت اللہ منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، بابراعظم کی درخواست پر سماعت24 نومبر تک ملتوی