عمران خان کی راولپنڈی ڈویژن کے اراکینِ پارلیمان اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات، خصوصی ہدایات جاری

Oct 24, 2022 | 18:15:PM
عمران خان کی راولپنڈی ڈویژن کے اراکینِ پارلیمان اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات، خصوصی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمان اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جامع رپورٹس پیش کی گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کو خصوصی ہدایات و اہداف دے دیے گئے۔