نو منتخب ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نو منتخب ممبر قومی اسمبلی علی موسی گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ممبران سے حلف لیا۔ ملتان سے نو منتخب رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی ایوان میں پہلی بار آمد ہوئی۔ تمام ارکان اسمبلی نے نو منتخب رکن اسمبلی سے مصافحہ کیا اور خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی حلف برداری کی موقع پر ایوان میں موجود تھے۔