انسانی حقوق کمیشن کی اڈیالہ جیل سے متعلق خوفناک رپورٹ منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انسانی حقوق کمیشن کی اڈیالہ جیل سے متعلق خوفناک رپورٹ منظر عام پر آگئی،اڈیالہ جیل میں 119 ایچ آئی وی ایڈز کے پازیٹو قیدی موجود ہونے کا بڑا انکشاف ہواہے، رپورٹ میں جیل میں گنجائش سے 180 فیصد زیادہ قیدی ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 2174 کی گنجائش والی جیل میں 6098 قیدی موجود ہیں، اڈیالہ جیل کے 5851 قیدیوں کیلئے ایک مرد ڈاکٹر موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عملے کی عرصہ دراز سے ایک جگہ تعیناتی سے کرپشن اور ذاتی مفادات کیلئے جڑیں مضبوط ہوئیں، اڈیالہ جیل کا ایک اہلکار اے ایس ماتا کم وبیش 28 سال سے تعینات ہے،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ 10 سال سے زائد عرصے سے اڈیالہ جیل میں تعینات ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں 1404 منشیات کے عادی قیدی زیرعلاج ہیں، 7.5 ملین کی ضرورت کے باوجود 1.5 ملین کا میڈیکل بجٹ فراہم کیا جاتاہے، اڈیالہ جیل میں 82 کم عمر قیدی موجود ہیں،
انسانی حقوق کمیشن کے 99 صفحات پر مشتمل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نژاد رشی سونک پہلے برٹش ایشین وزیراعظم ہونگے