ماہرہ خان کےمتنازعہ بیان،مولا جٹ کو بڑا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حال ہی میں ماہرہ خان نے پنجابی فلم مولا جٹ میں کام کرنے کی مشکلات اور پنجابی بولنے میں دشواری کے بارے میں بیان دئے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ بہت سے ایسے الفاظ تھے جن کا وہ مشکل سے تلفظ کر سکتی تھیں اور ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجابی کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔مداحوں کو ماہرہ خان کا پنجابی کے بارے میں ایسےغیر سنجیدہ بیان دینا پسند نہیں آیا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
zehar lagti hai ye pic.twitter.com/pLD5Pts7l3
— ayesha (@notay3sha) October 23, 2022
عوام نے ان بیانات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان جان بوجھ کر بہت ماڈرن ہونے کا ڈرامہ کرتی ہیں۔ وہ کیسی اداکارہ ہیں جن سے سادہ پنجابی بھی نہیں بولی گئی۔مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ کتنی خوشی سے سادہ پنجابی بولتے ہوئے اپنی مشکلات پر ڈینگیں مار رہی ہیں۔
Ennu Lahore lay jao pic.twitter.com/rEVXUfND1r
— Jasir Shahbaz (@LahoreMarquez) October 20, 2022
واضح رہے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلی پاکستانی فلم ہے جس نے باکس آفس پر سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔