کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

Oct 24, 2022 | 19:35:PM

(24نیوز) کے الیکڑک نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔ نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری بھی دےدی گئی ہے۔
چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ جس پر نیپرا اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔ اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کے مطابق پرانی پریکٹس کے تحت حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے اور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں