جوڈیشل کمیشن اجلاس، 3 ججز کے نام پر اتفاق، جسٹس شفیع صدیقی کا نام موخر کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 3 ججز کو جج سپریم کورٹ لگانے پر اتفاق ہو گیا جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہواجس میں کمیشن کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی، جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش کر دی، کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید اورجسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی بھی سفارش کر دی جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا ،کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پانچ چار کے تناسب سے تین ججز کے ناموں کی سفارش کی گئی،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش پانچ چار کے تناسب سے کی گئی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کی جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود نے مخالفت کی،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کی جسٹس منصور علی شاہ اور ایڈوکیٹ اختر حسین نے بھی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب میں عمران خان اب حصہ لے سکتے یا نہیں؟