میاں چنوں میں شادی سے انکار پر خاتون قتل

Oct 24, 2022 | 20:23:PM

(24نیوز) میاں چنوں جناح ٹاون میں شادی سے انکار پر فائرنگ کر کے 24 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی عدنان خورشید کے مطابق ملزم شفیق مقتولہ حمیرا بی بی کا قریبی عزیز تھا اور اس سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن حمیرا کے انکار پر ملزم نے جناح ٹاون کے قریب گولی مار کر چوبیس سالہ حمیرا کو قتل کر دیا ۔ حمیرا طلاق یافتہ خاتون تھی جس کا ایک بیٹا بھی تھا اور وہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں