قومی اسمبلی , ارشد شریف کے قتل پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Oct 24, 2022 | 20:56:PM

(24 نیوز)قومی اسمبلی میں نامور صحافی ارشد شریف کے قتل پرمذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔
قرارداد وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان سینئر صحافی ارشد شریف کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتا ہے،ایوان یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے،ایوان ارشد شریف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم، بے قابو ڈمپر نے دلہا دلہن سمیت 6 باراتیوں کو کچل دیا

مزیدخبریں