(24 نیوز)وفاقی حکومت نے سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے،وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی حکومت کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز دوبارہ وزارت اطلاعات کے ماتحت کام کرے گا،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ،سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کو 2020میں خود مختار حیثیت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اوڈیسہ میں کل عام تعطیل کا اعلان