نو منتخب مالدیپی صدر کا ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نو منتخب مالدیپی صدر نے ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
نو منتخب مالدیپی صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ ہم مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے، ہندوستان کے تمام فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے، میں نے مالدیپ کی عوام سے یہ وعدہ کیا تھا اور میں پہلے دن سے اپنے وعدے پر قائم رہوں گا، ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے قیام کو 78 سال مکمل، پھر بھی مسئلہ کشمیر پر خاموشی
برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق نومنتخب صدر نے اپنی جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا، مالدیپ طویل عرصے سے ہندوستان کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے، مالدیپ کے نومنتخب صدر ہندوستان کے لئے بڑے خطرے کی علامت ہیں۔
دوسری جانب مالدیپی فوج کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لئے استعمال ہوتے ہیں، ماضی میں بھی ہندوستان مالدیپ من پسند حکومت کے قیام کے لیے سیاسی مداخلت کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کے انخلاء سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو گئی، فروری 2021 میں مالدیپ سے ایک متنازعہ معاہدے کے بعد ہندوستان نے اپنی فوج مالدیپ میں تعینات کی تھی۔