تیل کی قیمتوں میں کمی

Oct 24, 2023 | 10:41:AM

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے،برنٹ خام آئل کے مستقبل کے سودوں میں 2.02 ڈالر یا 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ مزید کم، انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

 تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی  کے باعث یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5 فیصد کم ہو کر اس کی فروخت 85.89 ڈالر فی بیرل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا ہو گیا
 دوسری جانب ماہرین کے مطابق خام تیل میں رسک پریمیم کا خطرہ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے، جب تک حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر رہے گی تب تک خام تیل کی قیمتوں میں کشیدگی کے خدشات پر  اضافے کا خطرہ برقرار رہے گا۔

مزیدخبریں