چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی

Oct 24, 2023 | 12:52:PM

(فرزانہ صدیق) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔

سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت کے باعث چودھری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

 کیس کی سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کی، چودھری پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدلرازق عدالت میں پیش ہوئے۔

نگراں جج

جج راجہ جواد عباس نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کہتے ہیں سیاست دانوں میں نگراں ہوتے ہیں ویسے ہی ججز میں بھی نگراں ہوتے ہیں، آج میں بھی نگراں جج ہی ہوں۔

عدالتی استفسار

جج راجہ جواد عباس نے چودھری پرویز الہیٰ کے وکیل سردار عبدلرازق سے استفسار کیا کہ آج تاریخ ہی ہونی ہے، جس پر وکیل سردار عبدلرازق نے بھی فاضل جج کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ جی آج تاریخ ہونی ہے۔

وکلاء کی استدعا

سابق وزیراعلیٰ کے وکلا نے استدعا کی کہ ہمیں چودھری پرویز الٰہی سے کچھ دیر بات کرنی ہے، ہمیں اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے پرویز الٰہی کو وکلا سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔

مزیدخبریں