ورلڈ کپ: بنگلا دیش جنوبی افریقا کے پہاڑ جیسے ہدف تلے دب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دےدی ۔
ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں تاریخی ٹارگٹ دے ڈالا، جنوبی افریقا نے ابتدائی 2 وکٹیں جلد گرنے کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر382 رنز بنا ڈالے ، ٹوئنٹن ڈی کوک 174 رنز اور ہنرچ کلاسن 90 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی جانب سے محمد اللہ کے علاوہ کوئی بھی کھلاری خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا، محمد اللہ نے 111 رنز کی بہترین اننگ کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو فتح نا دلوا سکے ۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقا تیسرے جب کہ بنگلادیش ساتویں نمبر پر موجود ہے،اس ایونٹ میں شاندار پرفارمنسز کی بدولت جنوبی افریقا کو ورلڈکپ جیتنے کے لیے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے۔
Toss news from Mumbai
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 24, 2023
Aiden Markram wins the toss and South Africa will bat first
Bangladesh are boosted by the return of Shakib Al Hasan to their setup #CWC23 | #SAvBAN : https://t.co/qIGZ061xWH pic.twitter.com/7aREeFvS0i