یہ جو نیلسن منڈیلا آئے ہیں،پہلے اپنے بھائی سے حساب لیں: پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آئے ہیں،پہلے اپنے بھائی سے حساب لیں۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتےہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آئے ہیں،پہلے اپنے بھائی سے حساب لیں، لوگوں کے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئیں کہ وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع
پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کے بل لوگ ادا کرنے سے قاصر ہیں، لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں، اساتذہ کو بھی انہوں نے مارنا شروع کر دیا، جو یہ کر رہے ہیں اس کا حساب الیکشن میں دینا پڑے گا۔