امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم 7 سال بعدگرفتار

Oct 24, 2023 | 15:08:PM

(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے پٹیل پاڑہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ،ملزم نےعاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے 7 سال قبل امجد صابری کا قتل کروایا،حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد  نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے اور یہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار دہشت گرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 رمضان 22 جون 2016 کو قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ  گولیاں ماری تھیں۔

مزیدخبریں