مہنگائی کا طوفان تھمنے لگا، آٹا سستا،مزید قیمتیں گرنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار )مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے چین کا سانس لینے کا موقع ، آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گندم کی وافرمقدارمیں موجودگی کی بدولت آٹا5روپے سے10 روپے کلوتک سستاہوگیاڈھائی نمبرآٹاریٹیل میں150 روپےسے کم ہوکر140 روپے کلوسے 145روپے کلوتک دستیاب ہونے لگا،ریٹیل میں فائن آٹا10روپے کمی سے 150روپے کلوپرآگیا،چکی کاآٹا10 روپے سستاہوکر 160روپے کلوپرآگیا۔
دکاندارآٹاسستاہونے کی وجہ گندم کی قیمتوں میں کمی اور وافرمقدارمیں دیسی اوردرآمدی گندم موجودگی کوقراردیتے ہیں،آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجودشہری ناخوش دکھائی دیتے ہیں کہتے کہ آٹے کی فی کلوقیمت 100روپے کلوسے کم ہونی چاہیئے ،تاجراوردکانداروں نے امکان ظاہرکیاہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مذیدکمی آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایشیا پیسیفک میں 2050 تک شہری آبادی 3.4 ارب تک پہنچنے کا امکان