(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او لاہور نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی،تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کے ملازم کو 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا، شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کیا گیا۔
خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دہشت گردی عدالت کے جج سے لی۔ شامل تفتیش ہونے کے بعد تفتیشی نے ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دے۔
عدالت نےسی سی پی اوکی جانب سےجمع کرائی گئی رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے27اکتوبرکوسی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کوطلب کرلیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم 7 سال بعدگرفتار