(اشرف خان)مسلسل قیمت میں کمی کے بعد ڈالر نے اچانک پلٹ کر وار کر دیا، گونج سٹاک ایکس چینج تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر279 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 43 پیسے پر پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 2روز میں انٹربینک میں ڈالر63 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، ڈالر کی جانب سے روپے پر کاری ضرب کے اثرات سٹاک ایکس چینج میں بھی نظر آنے لگے ہیں ۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ، 100انڈیکس میں 42پوائنٹس کی کمی نظر آئی ، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیسک 51 ہزار کی نفسیاتی حد سے 27 پوائنٹس زیادہ پر بند ہوا، حصص بازارمیں 11ارب روپےسے ذائدمالیت کے32کروڑشیئرزکےسودےہوئے،اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طورپر339کمپنیوں کےشیئرزکی خریدوفروخت ہوئی ، حصص بازارمیں 168کمپنیوں کےشیئرزمیں مندی اور143کمپنیوں کےشیئرزمیں تیزی رہی۔
یہ بھی پڑھیں :پاک سوزوکی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ