(احمد مںصور) پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشقیں 9 اکتوبر کو شروع ہوکر 22 اکتوبر کو ملائیشیا میں اختتام پذیر ہوئیں کو دو مراحل پر مبنی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ سےفلسطینیوں کی جبری بےدخلی سنگین جرم ہے،آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں کراس ٹریننگ ایکسرسائز اور فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز پر مشتمل تھیں۔
ان مشقوں سے ملائیشیا اور پاک فوج دونوں کے دوطرفہ تعلقات اور پیشہ وارانہ مہارت کو فروغ ملے گا۔