قاسم علی شاہ نے الحمرا آرٹس کونسل کی چیئرمین سے استعفی دیدیا

Oct 24, 2023 | 18:09:PM

(زین مدنی) نامور اسکالر و دانشور قاسم علی شاہ نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل سے استعفی دیدیا۔

تفصیلات کے  مطابق  قاسم علی شاہ نے اپنا استعفی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کو بھجوا دیا ،ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل گورننگ باڈی کے لیے رضی احمد کو نام حتمی فہرست میں شامل کردیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نئے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن جلد کر دیں گے ۔

قاسم علی شاہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے جس کی وجہ سے انہیں استعفی دینا پڑا،رضی احمد سابقہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چیئرمین لاہور آرٹس کونسل گورننگ باڈی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر قیمتوں میں بڑی کمی

مزیدخبریں