(حسن علی ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بڑا دھچکا اہم ساتھی رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس، سابق ایم پی ایز سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری بھی موجود تھے ، تینوں ارکان اسمبلی نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگی ،جہانگیر ترین نے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کا استحکام پاکستان پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر سابق ایم این اے عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے آگے دیکھانا ہے،پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہےہمارا مقصد عام آدمی کی بھلائی ہے،عام آدمی کے لئے چولہا اور بجلی چلانا جرم ہو چکا ہے،حالات کے باعث لوگوں کو بہت پریشانیوں کا سامنا ہے،لوگ اپنے بچوں کا قتل کر رہے ہیں کیونکہ انکے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں ، ان لوگوں اور عوام کے لئے آگے جانا ہے،مقصد ایک فرد اور پارٹی سے اوپر ہوتا ہے وہ چاہے کوئی بھی فورم ہو۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پاکستان کی عوام کے لئے کام کرنا تھا اب بھی وہی کریں گے،آئندہ بھی عوام کے لئے کام کروں گی،جو کچھ ہوا 9 مئی کو وہ نہیں ہونا چاہئیے تھا کیونکہ ادارے بھی ہمارے ہیں اور یہ ملک بھی ہمارا ہے،سمیرا احمد بخاری کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ایک ہونا ملک کی بہتری ہے،ہم پہلے بھی لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے آگے آئے تھے اب بھی اسی لئے آئے ہیں،ہم مل جل کر مل کر کام کر سکیں۔