خبردار! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار

Oct 24, 2023 | 20:21:PM

(معراج اختر) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، جرمانوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کے فلائیٹ آپریشن ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ 

اسی طرح ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار کو 600 روپے اور گاڑی کو 800 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کو چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی، اسی طرح لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پہ لانے والا 1000 روپے اور کار سوار 1500 روپے جرمانہ بھرے گا۔

مزیدخبریں