"بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں" باپ کی طلاق کے بعد بارات کیساتھ بیٹی واپس لیجانے کی ویڈیو وائرل

Oct 24, 2023 | 20:31:PM

(ویب ڈیسک)شادی کے موقع پر تو بارات اور ڈھول ڈھاپے کے ساتھ بیٹی کو رخصت کرنے کی روایت تو بہت پرانی ہے، ویسے ہی طلاق کے بعد بیٹی کی واپسی کو بہت معیوب سمجھا جاتاہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو جس میں  باپ نے اس روایت کو توڑدیا۔

 بھارت  کے شہر رانچی  میں بیٹی کی طلاق کی صورت میں  اسے واپس گھر  ڈھول پٹاخوں کیساتھ لانے والے باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،طلاق کی صورت میں بیٹی کی گھر واپسی کو پروقار تقریب کے ذریعے جشن کی صورت منایا گیا جو کہ ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

وائرل ویڈیو میں والدین سمیت لڑکی کے گھر والوں  کو ڈھول پٹاخوں کے ساتھ لڑکی کو گھر واپس لاتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر لڑکی بھی اپنا سامان اٹھائے خوشی خوشی واپس جاتے دیکھی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لڑکی کے باپ کی جانب سے مخصوص کیپشن کے ساتھ شیئر  کیا گیا ہے جس میں درج تھا کہ" آپ  بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے  کریں  لیکن اگر میاں بیوی اور بیٹی کے سسرال  والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں" ۔

مزیدخبریں