(احمد منصور) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی نے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھانے اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے وزارتوں اورمحکموں کے باہمی تعاون کوسراہا اور مختلف اقدامات تیزکرنے پرزور دیا ہے۔
نگران وزیر منصوبہ بندی وترقی سمیع سعید کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی کاچھٹا دو روزہ اجلاس ہوا، جس میں اہم شعبوں میں سرمایہ کاری مزید بہتر بنانے کیلئے بعض پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کے فلائیٹ آپریشن ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اہم شعبوں میں پالیسی سطح کے اقدامات اور منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے مختلف پہلوؤں پر پیشرفت رپورٹ اور کاروبار و سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور حائل رکاوٹیں دور کرنے اور مختلف پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔