(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت محی الدین احمد وانی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اُنہیں فوری و تا حُکمِ ثانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محی الدین احمد وانی گزشتہ سال 27 اپریل 2022ء کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیے گئے تھے۔
دریں اثناء وفاقی حکومت نے ابرار احمد مرزا کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیا ہے، ابرار احمد مرزا ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات تھے، گریڈ 21 کے دونوں افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔