(ویب ڈیسک)امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملا ہیرس کی گاڑی حادثے سے بچ گئی۔
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات دور کرنے میں ناکامی پر امریکا کی خفیہ سروسز کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے دورے کے دوران کملا ہیرس کاقافلہ انٹراسٹیٹ 94 سے گزر رہا تھا کہ غلط سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے قافلے کی جانب بڑھی،اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔
55 سالہ ملزم اسی شہر کا رہائشی ہے جسے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کرلیا گیا۔
کملہ ہیرس اگرپانچ نومبر کو منتخب ہو جاتی ہیں تو وہ پہلی خاتون اور پہلی سیاہ فام خاتون امریکی صدر کے طور پر نئی تاریخ رقم کر دیں گی،2020 میں امریکی صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس نے بطور نائب صدر منتخب ہو کر پہلے بھی نئی تاریخ رقم کی تھی،امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ کسی سیاہ فام خاتون نے نائب صدر کی امیدوار کی حیثیت سے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور جیت گئیں،اس جیت کے بعد کملا ہیرس نے کہا تھا کہ ان کی جیت خواتین کے لیے آغاز ہے،میں پہلی خاتون نائب صدر ہوں لیکن آخری نہیں۔
کیلیفورنیا کے شہراوکلینڈمیں تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہونے والی کملا ہیرس کی والدہ کا تعلق جنوبی انڈیا جبکہ والد کا تعلق جمیکا سے تھا۔