امریکہ یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند ہوگیا 

یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی

Oct 24, 2024 | 09:21:AM

(24 نیوز)امریکہ یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی۔

دوسری جانب روس نے امریکہ میں اپنے منجمد اثاثوں کے استعمال سے یوکرین کو 20 ارب ڈالرز دینے کی مذمت کی ہے۔

روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکہ کا اقدام چوری کے مترادف ہے، جسے ریاستی پالیسی کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، امریکہ کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس ضمن میں ای یو کونسل نے کہا ہے کہ قرض یوکرین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہو گا، جس کی ادائیگی کی مدت 45 سال ہو گی۔

یوکرین 1920ء سے 1991ء تک سوویت یونین کا حصہ رہا ہے۔ نوے کی دہائی میں جب سوویت یونین کا عروج ڈگمگانے لگا تو یوکرین ان پہلے ممالک میں سے تھا، جس نے 16 جولائی 1990ء کو یونین سے علیحدگی کا

 اعلان کیا۔ تقریباً ایک سال بعد 24 اگست 1991ء کو یوکرین نے خود مختاری اور مکمل آزادی کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

مزیدخبریں