70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا،حزب اللہ کا دعویٰ

Oct 24, 2024 | 09:21:AM

(ویب ڈیسک) حزب اللہ نے 70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیخلاف حملوں میں پہلی بار نئے ڈرونز اور میزائل استعمال کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لبنان میں زمینی کاروائی کے دوران 20 فوجی ہلاک ہوئے،شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں تقریباً 30 فوجی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملا ہیرس بال بال بچ گئیں

دوسری جانب حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حزب اللہ کے مطابق سربراہی کیلئے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں