شمالی کوریا کا کچرے سے بھرا غبارہ جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ میں گر گیا

غبارہ پھٹنے سے پھیلنے والے کچرے میں کوئی مہلک چیز نہیں ملی: جنوبی کورین حکام

Oct 24, 2024 | 09:49:AM
شمالی کوریا کا کچرے سے بھرا غبارہ جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ میں گر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی کوریا کی جانب سے بھیجا گیا کچرے سے بھرا غبارہ جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ میں گر کرپھٹ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی صدارتی سکیورٹی سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے جمعرات کی صبح آنے والا ایک غبارہ صدارتی کمپاؤنڈ میں آ کر پھٹ گیا جس کے باعث بڑے علاقے میں کچرا پھیل گیا۔

بیان کے مطابق کچرے میں کوئی مہلک چیز نہیں پائی گئی اور نہ ہی غبارہ پھٹنے سے کوئی نقصان ہوا۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا میں کچرے اور فضلے سے بھرا غبارہ بھیجنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ، دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر 15 اگست 1945 کو  کوریا کو متوازی طور پر تقسیم کیا گیا ، سوویتوں نے شمالی نصف حصے کا انتظام کیا اور امریکیوں نے جنوبی نصف حصے کا انتظام کیا۔ 1948 میں ، سرد جنگ کے تناؤ کے نتیجے میں ، قبضے کے علاقے میں دو خودمختار ریاستیں بن گئیں۔ دونوں کے درمیان 1950 میں پہلی جنگ شروع ہوئی جس کے اثرات آج تک موجود ہیں۔